
وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے مستحق فن کاروں کے لیے مالی امداد کے پیکج کی منظوری دے دی ہے۔
صوبائی محکمہ اطلاعات و ثقافت نے مستحق فن کاروں کے لیے مالی امداد کا پیکج تیار کر لیا، جس کے تحت مستحق فن کاروں کو 15 سے 20 ہزار روپے تک مالی امداد دی جائے گی۔
وزیر اعلیٰ عثمان بزدار نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت 3 ہزار فن کاروں کی مالی معاونت کرے گی، لاک ڈاؤن کے باعث فن کاروں کو بھی مالی مشکلات کا سامنا ہے، تحریک انصاف کی حکومت کو ان کی مشکلات کا پورا احساس ہے۔
عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ مستحق فن کاروں کی انتہائی شفاف طریقے سے معاونت کی جائے گی، مالی مشکلات میں گھرے فن کاروں کو تنہا نہیں چھوڑا جائے گا، درجہ بندی کر کے انھیں جلد سے جلد امدادی رقم فراہم کی جائے گی۔
وزیر اعلیٰ پنجاب کا مؤقف تھا کہ پیکج کے تحت یہ مالی امداد کوئی احسان نہیں بلکہ فن کاروں کا حق ہے جو ان کو فراہم کیا جا رہا ہے۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/3diefKw
0 comments: