
پولیس نے کمسن طالب علموں کے ساتھ جنسی زیادتی کرنے والے ٹیچر سارنگ شر کے خلاف ایک اور بچے کے ساتھ زیادتی کا مقدمہ درج کرلیا۔
ملزم ٹیچر جنسی زیادتی کے دو مقدمات میں 12 روزہ جسمانی ریمانڈ میں پولیس کی تحویل میں ہے۔
ایس ایس پی خیرپور امیر سعود مگسی کے مطابق ملزم سارنگ شر کے خلاف ایک اورکمسن طالب علم کے ساتھ زیادتی کامقدمہ درج کیا گیا جس میں زیادتی سمیت دہشتگردی ایکٹ کی دفعات بھی شامل کی گئی ہیں۔
ملزم سارنگ شر پر کمسن طالب علموں کے ساتھ جنسی زیادتی پر پہلے ہی دو مقدمات درج ہیں۔ مبینہ طور پر ملزم نے ٹیوشن پڑھنے آنے والے 5 کمسن طالب علموں سے زیادتی کی تھی۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/3gbYyXn
0 comments: