
وزیرقانون پنجاب سے تھیٹر، آرٹسٹس اور پرڈیوسرزایسوسی ایشن کے وفد نے ملاقات کی، اس موقع پر وفد نے تھیٹرز کے فنکاروں اور پرڈیوسروں کے مسائل سے آگاہ کیا۔
ملاقات کے موقع پر صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ حکومت کو تھیٹر بند ہونے سے فنکاروں کی مشکلات کا احساس ہے، جلد ہی ایس او پیز بنا کر تھیٹر کھولیں گے، حکومت کی بہترین حکمت عملی سے کورونا وبا شکست کے قریب ہے۔
انہوں نے کہا کہ حکومت پنجاب تھیٹر بند ہونے سے متاثرہ افراد کی ہرممکن مدد کرے گی۔
راجہ بشارت نے متعلقہ محکموں کو ایسوسی ایشن کی مشاورت سے ایس اوپیز تیار کرنے کی ہدایت کردی۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ کورونا وبا نے ہر شعبے کو متاثر کیا ہے، حکومت متاثرہ شعبوں کی ہر ممکن امداد کرے گی۔
خیال رہے کہ حالیہ دنوں پنجاب تھیٹرز سے تعلق رکھنے والے درجنوں فنکار نے تھیٹرز کی بندش کے خلاف احتجاج بھی کیا تھا۔ انہوں نے مطالبہ کیا تھا کہ فوری طور پر ہمارے پلیٹ فارمز کھولیں جائیں۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/3jVcXsX
0 comments: