Saturday, May 1, 2021

اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے این اے 249 میں دوبارہ گنتی کا مطالبہ کردیا

اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے این اے 249 میں دوبارہ گنتی کا مطالبہ کردیا

مسلم لیگ (ن) کے صدر اور اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے این اے 249 میں دوبارہ گنتی کا مطالبہ کردیا۔

ٹوئٹر پر جاری بیان میں شہباز شریف نے کہا کہ چیف الیکشن کمشنر این اے 249 میں دوبارہ گنتی کرائیں، یہ ہماراآئینی حق ہے۔
لیگی صدر نے مطالبہ کیا کہ سیکشن 95(5) کا تقاضہ ہے کہ ڈالے گئے ووٹوں کا مارجن 5 فیصد سے کم ہوتو دوبارہ گنتی کرائی جائے، سیکشن 95(6 )کے تحت مجموعی رزلٹ سے قبل دوبارہ گنتی ہوسکتی ہے۔

شہباز شریف کا کہنا تھا کہ ہمیں امید ہے چیف الیکشن کمشنر آئین اور شفافیت کے تقاضے یقینی بنائیں گے۔

واضح رہےکہ این اے 249 کے ضمنی الیکشن میں پاکستان پیپلزپارٹی کے امیدوار قادر خان مندوخیل کامیاب ہوئے اور (ن) لیگ کے مفتاح اسماعیل دوسرے نمبر پر رہے۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2RjJ8c4

0 comments:

Popular Posts Khyber Times