Saturday, May 1, 2021

اپریل کے آخری ہفتے میں سندھ میں کورونا کیسز میں اضافہ

اپریل کے آخری ہفتے میں سندھ میں کورونا کیسز میں اضافہ

اپریل کے آخری ہفتے میں کراچی اور حیدرآباد میں کورونا کیسز میں اضافہ دیکھنے میں آیا اور دونوں شہروں میں مثبت کیسز کی شرح ڈبل ڈیجٹ میں ریکارڈ کی گئی۔

محکمہ صحت کےمطابق کراچی میں 23 سے 29 اپریل کےدوران کوروناکی شرح 10.81 فیصد ریکارڈ کی گئی جب کہ شہر میں اس ایک ہفتے کے دوران کوروناکے 28 ہزار 958 ٹیسٹ کیےگئے جن میں 3310 افراد میں وائرس کی تصدیق ہوئی۔

محکمہ صحت کا بتانا ہےکہ حیدرآباد میں 23 سے 29 اپریل کے دوران کورونا کی شرح 16.82 فیصد ریکارڈ کی گئی اور اس ایک ہفتےکے دوران کورونا کے 6 ہزار 991 ٹیسٹ کیے گئے جن میں 1776 افراد میں وائرس کی تصدیق ہوئی۔

اس کے علاوہ سکھر میں 23 سے 29 اپریل کے دوران کورونا کی شرح 6.96 فیصدریکارڈ کی گئی اور اس ایک ہفتے کے دوران سکھر میں کورونا کے 4 ہزار 713 ٹیسٹ کیے گئے جن میں 328 افراد میں کورونا وائرس پایا گیا۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/3e7FTNG

0 comments:

Popular Posts Khyber Times