Sunday, May 31, 2020

پاکستان ریلوے کی جانب سے مزید 10 مسافر ٹرینیں بحال

پاکستان ریلوے نے مزید 10 مسافر ٹرینیں بحال کردیں ہیں
پاکستان ریلوے نے مزید 10 مسافر ٹرینیں بحال کردیں۔

وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا کہ مزید 10 مسافر ٹرینیں بحال کرنے سے 142 مسافر ٹرینوں میں سے 40 چل پڑی ہیں۔

وزیر ریلوے کا کہنا تھا کہ ٹرینوں میں تمام حفاظتی انتظامات کیے گئے ہیں، اسٹیشن کی حدود میں صرف مسافروں کو آنے کی اجازت ہے۔

انہوں نےکہا کہ وزیر اعظم کی اجازت کے بعد چند روز میں مزید ٹرینیں چلائیں گے۔

واضح رہےکہ کورونا وائرس کے باعث ملک میں نافذ لاک ڈاؤن میں نرمی کے بعد ریلوے نے 28 مئی سے محدود پیمانے پر ٹرین آپریشن شروع کیا تھا جس کے بعد وزیر ریلوے نے یکم جون سے مزید ٹرینیں چلانے کا اعلان کیا۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/3gKvDue

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times