
اس وائرس سے سب سے زیادہ جانی نقصان سپر پاور امریکا کو ہوا ہے جہاں 69ہزار افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں جبکہ لاکھوں ہسپتالوں میں زیر علاج ہیں، صرف یہی نہیں بلکہ امریکی معیشت کو بھی ریکارڈ نقصان ہوا ہے۔
امریکی تیل منفی میں بکتا رہا جبکہ اس کے متعدد ادارے بند پڑے ہیں۔ ملک بھر میں تین کروڑ افراد اپنی ملازمتیں گنوا چکے ہیں۔ اس صورت حال نے دنیا بھر کو قرض دینے والے امریکا کو خود ادھار مانگنے پر مجبور کردیا ہے۔
برطانوی نشریاتی ادارے کی رپورٹ کے مطابق کوورنا وائرس سے متعلقہ اخراجات کو پورا کرنے کے لیے امریکی حکومت پہلی مرتبہ 30 کھرب ڈالر کا قرضہ لے گی۔ یہ رقم پچھلی مرتبہ لیے گئے قرض سے پانچ گنا زیادہ ہے جو 2008 کے مالی بحران کے عروج پر لیا گیا تھا۔
امریکی حکومت اس رقم سے معیشت کو ہونے والے نقصانات کے ازالے کیلیے استعمال کرے گی۔
خیال رہے امریکا میں اس وقت اس وائرس سے 69ہزار افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ امریکی صدر نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ ہلاکتیں ایک لاکھ تک بڑھ سکتی ہیں۔
ادھر امریکہ میں بیماریوں پر کنٹرول اور ان سے بچاؤ کے ادارے، سی ڈی ایس کے ایک اندرونی میمو کے مطابق امریکہ میں یکم جون تک روزانہ کی بنیاد پر ہلاکتوں کی تعداد 1750 سے بڑھ کر 3000 کے قریب ہو سکتی ہے۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2ykEeT3
0 comments: