Saturday, April 27, 2019

سپیکر اسد قیصر نے قومی سلامتی کے بارے میں ایک پارلیمانی کمیٹی تشکیل دیدی

قومی اسمبلی کے سپیکر اسد قیصر
قومی اسمبلی کے سپیکر اسد قیصر نے قومی سلامتی کے بارے میں ایک پارلیمانی کمیٹی تشکیل دی ہے جو فوری نوعیت کے امور پر غور کرے گی۔

کمیٹی قومی اسمبلی اور سینٹ کی منظور کردہ تحریک کے تناظر میں تشکیل دی گئی جس کے اجلاس اس سال 21 فروری اور یکم مارچ کو ہوئے۔ کمیٹی اسپیکر کی سربراہی میں قومی اسمبلی اور سینٹ میں پارلیمانی جماعتوں کے رہنمائوں پر مشتمل ہے۔ کمیٹی قومی لائحہ عمل پر تیزی سے عملدرآمد یقینی بنانے کے علاوہ وقتاً فوقتاً اس کاجائزہ بھی لے گی۔

کمیٹی فوجداری نظام انصاف کے ذریعے مقدمات کی فوجی عدالتوں سے سول عدالتوں کومنتقلی کے عمل کی نگرانی کرتے ہوئے اس حوالے سے پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں کو اپنی رپورٹ پیش کرتی رہے گی۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں http://bit.ly/2VyR49u

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times