Saturday, April 27, 2019

امریکی نمائندہ خصوصی زلمے خلیل ذاد پیر کو پاکستان پہنچیں گے

امریکی نمائندہ خصوصی زلمے خلیل ذاد
امریکی نمائندہ خصوصی زلمے خلیل ذاد پیر کو 2 روزہ دورے پر اسلام آباد آئیں گے جبکہ معاون وزیر خارجہ ایلس ویلز کی قیادت میں امریکی وفد بھی پاکستان آئے گا۔

سفارتی ذرائع کے مطابق امریکی نمائندہ خصوصی زلمے خلیل زاد پیر کو دو روزہ دورے پر اسلام آباد پہنچیں گے۔ زلمے خیل زاد اور ایلس ویلز الگ الگ 2 روزہ دورہ کریں گے۔ زلمے خلیل زاد دورہ پاکستان میں وزارت خارجہ سے وفود کی سطح پر مشاورت کریں گے۔ زلمے خلیل زاد اعلیٰ سول اور عسکری حکام سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔ زلمے خلیل زاد افغان مفاہمتی عمل میں پاکستان سے رہنمائی حاصل کرنے آرہے ہیں۔

سفارتی ذرائع کے مطابق معاون وزیرخارجہ ایلس ویلز کی قیادت میں امریکی وفد بھی پاکستان آئے گا۔ پاک امریکا دو طرفہ مذاکرات کا اہم دور منگل کو اسلام آباد میں ہوگا۔ مذاکرات میں اقتصادی و تجارتی روابط زیر غور آئیں گے۔ پاکستان نے علاقائی سلامتی کے امور بھی مذاکراتی ایجنڈے میں شامل کر لئے ہیں۔ مذاکرات میں دوطرفہ تعاون اور تعلقات کو فروغ دینے کے مختلف آپشنز زیرغور آئیں گے۔

ذرائع نے بتایا وزیراعظم عمران خان سے دونوں مہمانوں کی ملاقات تاحال شیڈول نہیں کی گئی ہے۔ امریکی حکام نے دونوں عہدیداروں کی وزیراعظم سے ملاقات کرانے کی کوششیں تیز کر دی ہیں۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں http://bit.ly/2WcG1QK

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times