ثمینہ بیگ نے کے ٹو سر کرنے والی پہلی پاکستانی خاتون کوہ پیما کا اعزاز اپنے نام کر لیا۔ ثمینہ بیگ نے آج صبح 7 بج کر 42 منٹ پر کے ٹو کی چوٹی پر قومی پرچم لہرا دیا، 8611 میٹر بلند کے ٹو دنیا کی دوسری بلند ترین چوٹی ہے۔
ثمینہ کی ٹیم کے اراکین عید محمد، بلبل کریم، احمد بیگ، رضوان داد، وقار علی اور اکبر سدپارہ بھی کے ٹو سر کرنے میں کامیاب ہو گئے ہیں۔
یاد رہے کہ اس سے قبل ثمینہ بیگ نے 2013 میں ماؤنٹ ایوریسٹ کو بھی سر کیا تھا۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/avTRCwU
0 comments: