Sunday, November 1, 2020

کینیڈا: پارلیمنٹ کے باہر حملے میں 2افرادہلاک

کینیڈا: پارلیمنٹ کے باہر حملے میں 2افرادہلاک

کینیڈا کے شہر کیوبک میں پارلیمنٹ کے باہر حملے میں 2افرادہلاک اور 5زخمی ہوگئے ہیں۔

بی بی سی کے مطابق پولیس نے ایک20 سالہ نوجوان کو گرفتار کرلیا ہے اور عوام کو گھروں میں رہنے کی تاکید کی ہے۔

پولیس کے مطابق نوجوان نے رات کے وقت متعدد لوگوں پر خون آلود ہتھیار کے ساتھ حملہ کیا۔ حملہ آور کو مقامی وقت ایک بجے گرفتار کرلیا گیا تھا۔

حملہ آور کی گرفتاری کے بعد بھی لوگوں کو گھروں میں رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ حملے کی ابتدائی اطلاع رات10 بجے دی گئی تھی اور تین گھنٹے بعد نوجوان کو گرفتار کر لیا گیا تھا۔

پولیس کے مطابق حملہ آور کو گرفتار کرنے کے بعد اسپتال لے جایا گیا ہے۔ گزشتہ روز فرانس کے شہر نیس کے چرچ میں چاقو بردار شخص نے لوگوں پر حملہ کیا جس میں ایک خاتون سمیت 3 شہری ہلاک ہو گئے تھے۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/3jNysuw

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times