
وزیراعظم عمران خان نے خصوصی افراد کی فلاح وبہبود کے لئے حکومت کی جانب سے کئے گئے مختلف اقدامات پرعملدرآمدیقینی بنانے سے متعلق حکمت عملی وضع کرنے کے لئے سفارشات طلب کی ہیں۔
وزیراعظم آفس کی جانب سے جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق تمام متعلقہ وزارتوں، ڈویژنوں اور صوبائی حکومتوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اس سلسلے میں اپنی حتمی سفارشات اور تفصیلی حکمت عملی اگلے چارہفتوں میں پرائم منسٹرآفس بھجوائیں۔خصوصی افراد کے لئے سرکاری ملازمتوں میں مختص دوفیصد کوٹے پرعملدرآمد سے متعلق حکمت عملی کی ذمہ داری اسٹیبلشمنٹ ڈویژن اورصوبائی حکومتوں کو سونپی گئی ہے۔
وزیراعظم نے مزید ہدایت کی کہ خصوصی افراد کے لئے دوفیصد کوٹے کا وزارتوں اور ڈویژنوں کی مجموعی افرادی قوت کی بنیاد پرتعین ہونا چاہیے۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں http://bit.ly/2R9Ye1X
0 comments: