
میچ کے اختتام کے بعد گفتگو کرتے ہوئے کپتان گلبدین کا کہنا تھا کہ ہم نے آج اچھی لڑائی کی اور اپنی 10 فیصد کارکردگی دکھائی لیکن میچ کے آخر میں ہم نے جیت کا موقع گنوا دیا تاہم پاکستان کو کریڈٹ جاتا ہے۔
عماد وسیم نے نہایت شاندار بلے بازی کا مظاہرہ کیا جبکہ شاداب نے ان کا بھرپور سا تھ دیا۔ گلبدین کاکہنا تھا کہ ہم اس طرح کی ٹیموں کے ساتھ کھیل رہے ہیں تو اس طرح کے حالات کا تو سامنا کرنا ہی ہوگا ، آج ہمارے لیے برا دن تھا، حامد حسن زخمی تھے اور ہم نے انہیں آج میچ میں بہت مس کیا ، وکٹ سلو اور ٹرننگ تھی۔
ان کا کہنا تھا کہ مجیب ، راشد اور سمی کو بھی کریڈٹ جاتا ہے۔
افغان ٹیم کے کپتان گلبدین نے مزید کہا کہ میں نے ٹورنامنٹ کے شروع میں ہی کہا تھا کہ ہمیں 30 یا 40 نہیں بلکہ 60 سے 70 رنز بنانے ہوں گے جس کے باعث اچھا مجموعہ بن سکتا ہے ، ہم بہت کچھ سیکھ رہے ہیں اس لیے امید ہے کہ مستقبل میں مزید بہتر کارکردگی دکھائیں گے۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2KN8TNc
0 comments: