Saturday, September 4, 2021

ٹوئٹر نے نیا فیچر متعارف کرا دیا

ٹوئٹر نے نیا فیچر متعارف کرا دیا

ٹوئٹرصارفین اپنے سبسکرائبرز کے لیے شیئر کیے گئے مواد کے پیسے وصول کرسکیں گے۔ ٹوئٹر نے نیا فیچر سپر فالووز متعارف کرا دیا۔اس فیچر کے تحت صارفین یہ طے کر سکتے ہیں کہ ان کی ٹوئٹس صرف سپرفالوورز کی ٹائم لائنز پر نظر آئیں گی جنہوں نے انہیں سبسکرائب کیا ہوگا۔ سپر فالوورز کی شناخت ان کے نام کے نیچے…

نئے فیچر کا اعلان فرور میں کیا گیا تھا اور اب یہ فیچر آئی او ایس ٹوئٹر کی ایپ پر دستیاب ہے ، اسےامریکہ اور کینیڈا میں لوگوں کے ایک ٹیسٹ گروپ تک محدود کیا گیا ہے۔

ٹوئٹر اس فیچر کو آئندہ ہفتوں میں دیگر ممالک میں بھی آئی او ایس پر فراہم کرنے کی منصوبہ بندی کررہا ہے ۔ بعد میں یہ اینڈرائیڈ اور ویب پر بھی دستیاب ہوگا۔

سپر فالوز صارفین ماہانہ بنیادوں پر 3، 5 یا 10 ڈالر اسٹرائپ سے ہونے والی ادائیگی کے ذریعے وصول کرسکتے ہیں۔

ٹوئٹر کے مطابق تھرڈ پارٹی فیس کے صارفین سبسکرپشن سے 97 فیصد ریونیو کماسکتے ہیں جب تک وہ 50 ہزار ڈالر کی لائف ٹائم مونیٹائزیشن تک نہیں پہنچ جاتے۔ اس حد کو عبور کرنے کے بعد 80 فیصد تک آمدنی حاصل کر سکتے ہیں۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/3BGcGSR

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times