Wednesday, April 28, 2021

شہزاد اکبرگھٹیا انتقامی سازش کرنے اور عہدوں کے ناجائز استعمال کا جواب دیں، مریم اورنگزیب

 مریم اورنگزیب

مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب کا کہنا ہےکہ عمران خان اور شہزاد اکبر رنگے ہاتھوں پکڑے گئے ہیں۔

ایک بیان میں مریم اورنگزیب نے کہا کہ مشیر احتساب شہزاد اکبر سابق ڈی جی ایف آئی اے بشیر میمن کے سوالات کا جواب دیں، کٹہرے میں کھڑے مجرم سوال نہ پوچھیں، جواب دیں۔

انہوں نے کہا کہ شہزاد اکبرگھٹیا انتقامی سازش کرنے اور عہدوں کے ناجائز استعمال کا جواب دیں، قانون اور عوام کی عدالت میں مجرم آپ ہیں، قوم کو جواب دیں۔

لیگی ترجمان کا کہنا تھا کہ عمران صاحب اور شہزاد اکبر رنگے ہاتھوں پکڑے گئے ہیں، جواب دیں کہ شہزاد اکبر پر آرٹیکل 6 لاگو ہوتا ہے، قانونی کارروائی کی جائے۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/3gJE63b

0 comments:

Popular Posts Khyber Times