Saturday, September 4, 2021

آئی ایس آئی کے سربراہ لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید کابل پہنچ گئے

آئی ایس آئی کے سربراہ لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید کابل پہنچ گئے

پاکستان کی خفیہ ایجنسی انٹر سروسز انٹیلی جنس (آئی ایس آئی) کے سربراہ لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید افغان دارالحکومت پہنچ گئے۔تفصیلات کے مطابق افغانستان میں نئی حکومت کی تشکیل کے بعد پاک افغان تعلقات سے متعلق معاملات پر گفتگو کےلیے لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید سینئر پاکستانی حکام کے وفد کے ہمراہ افغان دارالحکومت کابل پہنچے ہیں۔

ڈی جی آئی ایس آئی طالبان قیادت سے ملاقات کریں گے اور اس ملاقات کے دونوں ممالک کے وفود کے درمیان پاک افغان سیکیورٹی، اقتصادی اور دیگر امور پر تبادلہ خیال ہوگا۔

خیال رہے کہ افغانستان کی نئی حکومت کی تشکیل کے لیے طالبان نے گزشتہ روز بعد نماز جمعہ کابل میں اہم اجلاس طلب کیا تھا بعد ازاں ترجمان طالبان نے کہا تھا کہ نئی انتظامیہ کا اعلان ہفتے تک مؤخر کر دیا گیا ہے۔

ذرائع کا دعویٰ تھا کہ ملا ہیبت اللہ کو طالبان حکومت کا سپریم لیڈر جبکہ ملا عبدالغنی برادر کو حکومت کا سربراہ بنائے جانے کا امکان ہے۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/3h1soQS

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times