Saturday, September 4, 2021

افغانستان سے انخلا کے بعد سے امریکہ اب سپر پاور نہیں رہا، برطانیہ

افغانستان سے انخلا کے بعد سے امریکہ اب سپر پاور نہیں رہا، برطانیہ

برطانیہ کے سیکرٹری دفاع بین والس نے کہا ہے کہ افغانستان سے انخلا کے بعد سے امریکہ اب سپر پاور نہیں رہا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق انہوں نے کہا کہ یہ بھی صاف ظاہر ہے کہ برطانیہ بھی سپرپاور نہیں لیکن جو طاقت افغانستان میں ٹہر نہیں سکی وہ بھی سپر پاور کہلانے کا حق گنوا بیٹھی ہے۔

انہوں نے سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ اگر میری رائے لی جائے تو ٹرمپ کا طالبان سے کیا گیا معاہدہ موت تھی۔

والس نے کہا کہ دوہا میں ہونے والا طالبان کے ساتھ معاہدہ بھی بوسیدہ ہے، جس میں ہارے ہوئے طالبان کو یہ بتایا گیا کہ وہ جیت چکے ہیں اور اب طالبان افغانستان میں حکومت کرنے جا رہے ہیں۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/3yKIc0i

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times