
پاک فوج کی جانب سے یوم دفاع و شہداء کے مناسبت سے مختصر دورانیے کی ویڈیوز کے اجراء کا سلسلہ جاری ہے۔
ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل بابر افتخار کی جانب سے سوشل میڈیا کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک اور مختصر دورانیے کی ویڈیو جاری کر دی گئی ہے۔
Defence & Martyrs’ Day
— DG ISPR (@OfficialDGISPR) September 4, 2021
ایک رستے پہ ہوں سب یہ پیر و جواں
عزم ھوں بے لچک حوصلے ہوں جواں
ہم تیرے ھم قدم ہم تیرے ھم زباں
اے زمین وطن مادر مہربان#6September#ShuhadaKoSalamhttps://t.co/DRfJ7vo6dV
ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل بابر افتخار نے ٹویٹ میں غازیوں اور ان کے اہل خانہ کے جذبے کو سلام پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ یوم دفاع اور شہداء پر اپنے شہداء، غازیوں، ان کے خاندانوں کے جذبے کو سلام۔ شہداء، غازیوں اور ان سے جڑے تمام رشتوں کو سلام۔ انہوں نے ٹویٹ میں شہدائے پاکستان، ہمارا فخر کے الفا ظ بھی لکھے.
یہ بھی پڑھیں: سپر ہیرو: یوم دفاع و شہدا کی مناسبت سے ایک اور ویڈیو جاری
یاد رہے کہ پاک فوج کی جانب سے اس سے پہلے بھی مختصر دورانیے کی ویڈیوز جاری کی گئی ہیں جن میں غازیوں ، شہدا اور ان سے جڑے رشتوں کے جذبات کی عکاسی کی گئی ہے۔ پاک فوج یوم دفاع و شہدا کے مناسبت سے اس ہفتے شہدا اور غازیوں کو خراج عقیدت پیش کر رہی ہے
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/3BENcW2
0 comments: