Friday, April 5, 2019

امید ہے نیب قانون کے دائرے میں رہ کام کرے گا: مرتضیٰ وہاب

مشیر اطلاعات سندھ مرتضیٰ وہاب
مشیر اطلاعات سندھ مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ نیب پہلے جرم ثابت کرے پھر گرفتار کرے، ایسی کارروائیوں سے نیب کے کردار پر شک جنم لیتا ہے۔

تفصیلات کے مطابق حمزہ شہباز کی گرفتاری کے لیے نیب ٹیم کے چھاپہ مارنے پر مشیر اطلاعات سندھ مرتضیٰ وہاب نے ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ نیب پہلے جرم ثابت کرے پھر گرفتار کرے، جرم ثابت ہونے کے بعد گرفتاری پر اعتراض نہیں ہے۔

مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ اطلاعات ہیں حمزہ شہباز کو کال اپ نوٹس نہیں ملا، امید ہے نیب قانون کے دائرے میں رہ کام کرے گا۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان ایم کیو ایم کے خلاف بات کیا کرتے تھے، اب ایم کیو ایم کے لیے تعریفی کلمات ادا کررہے ہیں، ان کی سیاست کا محور یوٹرن پر ہے۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں http://bit.ly/2ORVqmk

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times