Saturday, April 4, 2020

پاک فضائیہ کا طیارہ دالبندین سے زائرین کو لے کر اسکردو پہنچ گیا

پاک فضائیہ کا طیارہ دالبندین سے زائرین کو لے کر اسکردو پہنچ گیا ہے
پاک فضائیہ کا طیارہ دالبندین سے زائرین کو لے کر اسکردو پہنچ گیا۔

پاک فضائیہ کا سی 130 طیارہ بلوچستان کے ضلع دالبندین سے زائرین کو لے کر اسکردو پہنچا جنہیں پاک ایران سرحد تفتان میں عارضی طور پر رکھا گیا تھا۔

اسکردو پہنچنے والے زائرین نے دور دراز مقام پر بہترین سہولیات کی فراہمی پر حکومتی کوششوں کا اعتراف کیا جبکہ زائرین نے خصوصی پرواز کے ذریعے اسکردو پہنچانے پر پاک فضائیہ کا بھی شکریہ ادا کیا۔

پاک فضائیہ کا ائر ٹرانسپورٹ بیڑا کوویڈ 19 وبائی مرض کے حوالے سے امدادی سرگرمیوں میں پیش پیش ہیں۔

واضح رہے کہ پاکستان میں بھی کورونا وائرس کی وبا پھیل رہی ہے اور اب تک پاکستان میں اس وبا سے 40 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

 



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/349UNw6

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times