Thursday, April 29, 2021

پاکستان تحریک انصاف، ایم کیو ایم اور پی ایس پی نے بھی این اے 249 کے نتائج مسترد کردئیے

ضمنی انتخابات

پاکستان تحریک انصاف، ایم کیو ایم اور پی ایس پی نے بھی این اے 249 کے نتائج مسترد کردیے۔

وفاقی وزیر اور پی ٹی آئی رہنما علی زیدی نے نتائج پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کرپٹ پیپلزپارٹی اور صوبائی الیکشن کمیشن کا کرپشن میں چولی دامن کا ساتھ ہے۔

انہوں نے کہا کہ این اے 249 میں پیپلزپارٹی مقابلےمیں ہی نہیں تھی، پی ٹی آئی نے 17 ہزار پرچیاں کاٹیں، ووٹ سامنے کیوں نہیں آئے؟ ہر امیدوار لعن طعن کررہاہے، کوئی مطمئن نہیں۔

وزیراعظم کےمعاون خصوصی شہبازگل نے کہا کہ الیکشن کمیشن نے کمال کردیا، ہرپارٹی دھاندلی کا شور مچا رہی ہے۔

ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما بھی این اے 249 کے نتائج پر غیر مطمئن نظر آئے اور عامرخان نے کہا کہ ایسا محسوس ہوتا ہے یہ 2018 کے الیکشن کا تسلسل ہے۔

فیصل سبزواری کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن کو چاہیے وہ اپنے عملے کی شفافیت کو چیک کرے، ضمنی الیکشن کےحوالے سے بہت سنگین سوالات پیدا ہوئےہیں۔

ادھر چیئرمین پاک سر زمین پارٹی مصطفیٰ کمال نے کہا کہ ڈی آر او آفس میں ڈرامہ چلایا گیا اور پاک سرزمین پارٹی نتائج قبول نہیں کرے گی۔

دوسری جانب ترجمان الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ این اے 249 ضمنی انتخاب میں اگرکسی کوکوئی شکایت توہمیں بتائے، ہم کارروائی کریں گے، اگرکسی کو کوئی شکایت ہوتو اس کوقانون کے مطابق سنا جائے، دھاندلی کا کوئی ثبوت ملا توسخت سے سخت ایکشن لیا جائے گا۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/3u80qXR

0 comments:

Popular Posts Khyber Times