Saturday, April 4, 2020

کورونا وائرس سے لڑنے کے لیے دنیا کو ایک ہونا ہو گا: سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس
اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے کہا ہے کہ کورونا وائرس سے نمٹنے کے لیے جنگی حالت کا سامنا کرنے والوں کو نہیں بھولنا چاہیے۔

سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ انتونیو گوتریس نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر کہا ہے کہ کورونا وائرس سے لڑنے کے لیے دنیا کو ایک ہونا ہو گا۔ دنیا میں امن اور اتحاد پیدا کرنے کے لیے ہمیں ہر ممکن کوشش کرنا ہو گی۔

 

انہوں نے کہا کہ ہتھیاروں کو خاموش کرنے کے لیے ہمیں آواز اٹھانا ہو گی جبکہ معاشرے میں کمزور لوگوں کو بارودی سرنگوں اور جنگی ماحول کا سامنا ہے۔

سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ نے کہا کہ ہم سب کو کمزور لوگوں کو معاونت فراہم کرنے کا عہد کرنا ہو گا اور کووڈ 19 (کورونا وائرس) سے نمٹنے کے لیے جنگی حالت کا سامنا کرنے والوں کو نہیں بھولنا چاہیے۔

دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 11 لاکھ سے تجاوز کر گئی ہے جبکہ 59 ہزار سے زائد افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

 



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2JEyeq0

0 comments:

Popular Posts Khyber Times