
کورونا وائرس کی وبا کے بعد مملکت میں جاری کرفیو اور لاک ڈاون کی وجہ سے سعودی حکومت نے غیر ملکیوں کے اقاموں میں توسیع کا اعلان کیا تھا جس کے حوالے سے سعودی محکمہ پاسپورٹ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ اس فیصلے کا اطلاق نجی شعبے کےغیر ملکی کارکنان پر ہوگا جن کے اقامے کی معیاد ختم ہوچکی ہے یا اٹھارہ مارچ کے بعد اور تیس جون تک ختم ہوگی۔
حکام کی طرف سے کہا گیاہے کہ چاہے وہ مملکت میں موجود ہیں یا نہیں۔ ایسے تمام غیر ملکیوں کو انفرادی طور پر ٹیکسٹ میسج کے ذریعے اقامے کی توسیع کے بارے میں مطلع کیا جائے گا۔
بیان کے مطابق یہ اقدام سعودی حکومت کی طرف سے کورونا وائرس کے باعث مالی اور معاشی رکاوٹ کو دور کرنے کی تازہ ترین کوشش ہے۔
یاد رہے کہ سعودی حکومت نے نجی اداروں اور اقتصادی سرگرمیوں پر نئے کورونا وائرس سے پڑنے والے نقصانات کا بوجھ کم کرنے کے لیے کئی اہم اقدامات کا اعلان کیا تھا۔
نئے کورونا وائرس کے نقصانات سے بچانے کے لیے کئی ہنگامی پروگرام، اسکیمیں اور اقدامات طے کیے گئے تھے۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2R8HRSb
0 comments: