Saturday, April 4, 2020

تفتان میں گیارہ ایکڑ رقبے پر کنٹینر سٹی قرنطینہ سینٹر کے کام کا آغاز شروع

پاک ایران کے سرحدی شہر تفتان میں کنٹینر سٹی قرنطینہ سینٹر کے کام کا آغاز کر دیا ہے
پاک ایران کے سرحدی شہر تفتان میں حکومت بلوچستان نے این ڈی ایم اے کی تعاون سے گیارہ ایکڑ رقبے پر کنٹینر سٹی قرنطینہ سینٹر کے کام کا آغاز کر دیا ہے جہاں 350 سے زائد افراد کو تمام تر سہولیات میسر ہونگی۔

حکام کے مطابق بلوچستان کے سرحدی شہر تفتان میں زائرین کو تمام تر سہولیات فراہم کرنے کے لیے این ڈی ایم اے اور حکومت بلوچستان کوشش کر رہے ہیں۔ تفتان میں 11 ایکڑ رقبے اراضی پر زائرین کے لئے کنٹینر قرنطینہ سینٹر بنایا جارہا ہے۔

اس کنٹینر قرنطینہ سینٹر میں 2 ,3 اور 4 کمروں پر مشتمل کنٹینر لگائے جارہے ہیں۔ کنٹینر لگانے کے لئے اراضی کو بھاری مشینری سے ہموار کیا جا رہا ہے۔ 11 ایکڑ اراضی میں 168 کنٹینر رکھا جائے گا جن میں 350 افراد کو آئسولییٹ کیا جاسکے گا ۔

اس وقت ایران میں 8 ہزار سے زائد پاکستانی موجود ہیں اگر ان کی آمد کا فیصلہ ہوا تو یہ تمام پاکستانی پاک ایران امیگریشن گیٹ سے تفتان آ سکیں گے ان کی سہولت کے لیے حکومت بلوچستان تفتان میں تیزی سے کام کر رہی ہے ۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2X7mQuM

0 comments:

Popular Posts Khyber Times