سعودی عرب نے مملکت میں آنے والے مسافروں کیلئے پی سی آر ٹیسٹ اور قرنطینہ کی شرط ختم کردی۔
سعودی عرب نے کورونا کیسز میں کمی آنے کے بعد مملکت میں عائد متعدد پابندیاں ختم کرنے کا اعلان کیا۔
سعودی گزٹ کے مطابق حرمین شریفین (مسجد الحرام اور مسجد نبویﷺ) سمیت تمام مساجد میں سماجی فاصلے کی پابندیاں بھی ختم کردی ہیں تاہم ماسک لازمی قرار دیا گیا ہے۔
سعودی گزٹ کا کہنا ہے کہ بیرون ملک سے آنے والے مسافروں کیلئے بھی پی سی آر ٹیسٹ اور قرنطینہ کی شرط ختم کردی گئی ہے۔
اس کے علاوہ شہریوں کیلئے گھروں سے نکلتے وقت ماسک پہننے اور سماجی دوری کی پابندی بھی ہٹا دی ہے۔
سعودی گزٹ کے مطابق پابندیوں کے خاتمے کا اطلاق آج سے ہی ہوگا۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/rHlB50P
0 comments: