Sunday, March 6, 2022

روسی فوج کا یوکرین کے دارالحکومت کیف کا محاصرہ

 روسی فوج کا یوکرین کے دارالحکومت کیف کا محاصرہ
غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق روسی فوج نے یوکرین کے دارالحکومت کیف کا محاصرہ کر رکھا ہے جبکہ روس نے یوکرین کے شہر ماریو پول پر دوبارہ حملے بھی شروع کر دیے ہیں۔

ماریو پول انتظامیہ کا کہنا ہے کہ شہر میں روسی بمباری کا سلسلہ جاری ہے جس کے باعث لوگوں کا انخلا ملتوی کر دیا گیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق یوکرین کے صدر ولودومیر زیلینسکی پولینڈ کی سرحد کے قریب منتقل ہو گئے ہیں۔

خیال رہے کہ روس نے 24 فروری کو یوکرین پر حملوں کا آغاز کیا تھا اور روس کی جانب سے یوکرین کے مختلف شہروں پر قبضہ بھی کیا جا چکا ہے۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/V9Yx71k

0 comments:

Popular Posts Khyber Times