Sunday, July 28, 2019

ٹرمپ کی ثالثی پیشکش کے بعد مودی حکومت بے نقاب ہو گئی: علی زیدی

علی زیدی
امریکا کے بعد وطن واپسی پر میڈیا سے بات کرتے ہوے وزیر بحری امور علی زیدی کہا وزیراعظم نے امریکا میں کھل کر پاکستان کا موقف بیان کیا۔ ٹرمپ کی ثالثی پیشکش کے بعد مودی حکومت بے نقاب ہو گئی۔ کراچی کے مسائل پر بات کروں تو مخالفین کو اٹھارہویں ترمیم یاد آجاتی ہے۔

وزیر بحری امور علی زید ی امریکا سے کراچی پہنچے تو میڈیا سے گفتگو میں وزیراعظم کے دورہ امریکا کو تاریخی قرار دیا اور کہا وزیراعظم نے کھل کر پاکستان اور عوام کا موقف پیش کیا۔ وزیراعظم کے دورے سے پاک امریکا تعلقات کو نئی جہت ملی ہے۔
علی زیدی نے ٹرمپ کی ثالثی پر بات کرتے ہوئے کہا کہ ٹرمپ کی ثالثی کی پیشکش کے بعد مودی حکومت بےنقاب ہو گئی۔ بھارت کشمیر کا مسئلہ حل نہیں کرنا چاہتا۔

وزیر بحری امور نے کراچی کے مسائل کے حوالے سے کہا کہ تمام سیوریج کا پانی سمندر میں پھینکا جا رہا ہے۔ گیارہ سال سے سندھ پر حکومت کرنے والے کراچی کے حالات نہیں بدل سکے۔ جب مسائل کا تذکرہ کرو انہیں اٹھارہویں ترمیم یاد آجاتی۔ عالمگیر نے بھی عوامی مسائل کے لیے آواز اٹھائی ہے۔

انکا مزید کہنا تھا کہ اگر صوبائی حکومت کام کرے تو کسی کو احتجاج کی کیا ضرورت ہے، ہمیں اکنامک مائنڈ سیٹ کے طرف جانا ہوگا۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2JX5l9v

0 comments:

Popular Posts Khyber Times