
سعودی عرب اور کویت میں 400 پاکستانی ڈاکٹرز اور نرسز پیرامیڈیکس کو ملازمتیں دی جائیں گی، بیرون ممالک کے لیے ان چارسو ہیلتھ پروفیشنلز کا انتخاب کیا جائے گا جو ملک میں کورونا کے خلاف کمربستہ رہے اور ڈٹ کر مقابلہ کیا۔ نوکریوں سے متعلق وزارت اوورسیز کو باضابطہ درخواست ارسال کردی گئی۔
پاکستان میں کورونا پر کنٹرول دیکھتے ہوئے کویت اور سعودی عرب میں پاکستانی ہیلتھ پروفیشنلز کی ڈیمانڈ سامنے آئی، طبی عملے کی کھیپ ستمبر میں کویت پہنچے گی۔ کویت کے لیے بھرتیوں کا عمل آئندہ ماہ سے شروع ہوگا۔
کورونا سے لڑنے کے لیے پاکستانی ہیلتھ پروفیشنلز کی خلیجی ممالک میں ڈیمانڈ خوش آئند ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ سعودی عرب اور کویت کو کورونا سے مقابلے کے لیے پاکستان کی ضرورت ہے۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/3gK1vOk
0 comments: