Monday, July 15, 2019

عائشہ عمر کا سوشل میڈیا پر تنقید کرنے والوں اہم پیغام

عائشہ عمر
پاکستان کی معروف اداکارہ عائشہ عمر کا کہنا ہے کہ مجھے سوشل میڈیا پر تنقید اور نفرت کرنے والوں کا میں شکریہ ادا کرتی ہوں۔

عائشہ عمر نے اپنے انسٹا گرام پر اسٹوریز شیئر کیں جس میں انہوں نے اپنا اکاونٹ پرائیویٹ کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ میں انسٹا گرام پر موسیقی پر مبنی اپنی تمام البام خارج کر رہی ہوں اور آپ سب کی نفرت کا شکریہ۔

عائشہ عمر نے یہ بھی واضح کہ میں بہت جلد اپنا اکاونٹ پبلک سے پرائیویٹ کر رہی ہوں جہاں میں اپنی تمام تصاویر اور دیگر اسٹوریز صرف اپنے دوستوں اور خاندان والوں سے شیئر کر سکوں گی در حقیقت مجھے یہ پہلے ہی کر لینا چاہئے تھا کیوں کہ مجھے زندگی میں منفی خیالات کی ضرورت نہیں ہے۔

اداکارہ نے یہ بھی انکشاف کیا کہ میرے بہت سے دوست میری اسٹوری پر یہ میسج کرتے رہتے ہیں کہ میں اپنی سیرو تفریح کے حوالےسے کوئی اسٹوری پوسٹ نہ کروں۔ لیکن دوسری جانب محبت سے بھرپور ہزاروں پیغامات ایسے بھی ہیں جوکہ میری سیرو تفریح بالخصوص موسیقی کی ویڈیوز شیئر سے روکنے پر منع کر رہے ہیں اور مزید ویڈیوز جاری رکھنے کا کہہ رہے ہیں۔

عائشہ عمر نے یہ بھی واضح کہ اس طرح کے مثبت پیغامات مجھ اور بھی پر جوش اور جذباتی بنا دیتے ہیں۔ ساتھ ہی اپنی فیملی اور مداحوں کا شکریہ ادا کیا۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2k0hArV

0 comments:

Popular Posts Khyber Times