شاہ محمود قریشی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر میں اپنے پیغام میں کہا ہےکہ ٹیکس ادائیگی کیلئے ہم سب کو کردار ادا کرنا ہوگا۔ معیشت کو دستاویزی شکل دینا ہوگی، ٹیکس ادائیگیوں کیلئے دوسروں کی بھی حوصلہ افزائی کریں اور ہیش ٹیگ میں کہا کہ پاکستانی بنیئے! ٹیکس ادا کیجئے۔
وزیرخارجہ کا کہنا تھا کہ پاکستان خوشحال ہوگا تو ہم خوشحال ہوں گے، ٹیکس ہم سب کو ادا کرنا ہوگا، ہمیں ٹیکس ادا کرنے والوں کی حوصلہ افزائی کرنی چاہیئے۔
No nation can prosper under the burden of debt. The only way out is by increasing our tax base and documenting the economy. We must all play our part, pay our taxes and encourage others to do so as well. If Pakistan prospers, we all prosper. #BePakistaniPayTaxes
— Shah Mahmood Qureshi (@SMQureshiPTI) July 15, 2019
یاد رہے کہ فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے ٹیکس ریٹرن جمع کرانے کی آخری تاریخ 31 جولائی مقرر کر کے تمام فائلرز کو ہدایت کی کہ وہ مقررہ تاریخ تک اپنے گوشوارے جمع کرادیں۔
گزشتہ حکومت میں مقررہ تاریخ گزر جانے کے بعد ریٹرن فائل کرنے والے شخص کو اضافی رقم بطور جرمانہ ادا کرنا پڑتی تھی اس کے علاوہ آڈٹ کے مرحلے سے بھی گزرنا پڑتا تھا البتہ تحریک انصاف نے گزشتہ معاشی سال میں بھی ریٹرن جمع کرانے والوں کو سہولت دی۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2k8b9mm
0 comments: