Sunday, March 24, 2019

کراچی میں پیٹرول پمپ پر دھماکہ، ایک شخص جاں بحق اور 5 زخمی

 کراچی میں پیٹرول پمپ پر دھماکے کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق جب کہ 5 زخمی ہوگئے ہیں
نیو کراچی سیکٹر 5سی فور میں پیٹرول پمپ پر دھماکے کے نتیجے میں میں آگ لگ گئی جس کے باعث ایک شخص جاں بحق جب کہ 5 زخمی ہوگئے۔

کراچی کے علاقے نیو کراچی سیکٹر 5سی فور میں پیٹرول پمپ پر دھماکے کے بعد آگ لگ گئی جس کے نتیجے میں جھلس کر ایک شخص جاں بحق جب کہ 5 زخمی ہوگئے، واقعے کے بعد فائر بریگیڈ کی گاڑیوں نے موقع پر پہنچ کر آگ بجھائی اور امدادی اہلکاروں نے زخمیوں کو فوراً اسپتال منتقل کیا جہاں 2 افراد کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ آفیس سے متصل کمرے میں گیس بھر جانے کے باعث دھماکا ہوا، دھماکے کے باعث آگ لگی، جس سے قریب موجود 6 افراد جُھلس گئے، جھلسنے والوں میں 5 زخمی جبکہ ایک شخص جاں بحق ہوا، جھلسنے والوں میں فیول اسٹیشن کے مالک اور ملازمین شامل ہیں جب کہ فیول اسٹیشن کے مالک راشد کی حالت تشویشناک ہے۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2JzEnGN

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times