ریسکیو ذرائع کے مطابق ٹھٹھہ کے علاقے چلیا کے قریب قومی شاہراہ پر ٹرک اور گاڑی میں تصادم ہوا۔ گاڑی میں سوار افراد کینجھر جھیل تفریح کے لیے جا رہے تھے۔
امدادی ٹیموں نے لاشوں کو گاڑی سے نکالا اور مکلی اسپتال منتقل کیا۔ تمام افراد کا تعلق کراچی کے علاقے ملیر قذافی ٹاؤن سے تھا۔
حادثے کے بعد ٹرک ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا جبکہ میتیں کراچی سہراب گوٹھ سرد خانے منتقل کردی گئی ہیں۔
وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے ٹھٹہ کے قریب ٹریفک حادثے میں انسانی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے ضلعی انتظامیہ اور پولیس کو زخمیوں کو فوری اسپتال منتقل کرنے کی ہدایات کردی۔
وزیراعلیٰ سندھ نے انتظامیہ کو ہر صورت متاثرہ اہل خانہ کی مکمل مدد اور ٹھٹہ اسپتال میں ایمرجنسی نافذ کرنے کی ہدایت کردی۔
گورنرسندھ کامران ٹیسوری نے ٹھٹھہ حادثے پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کمشنر حیدرآباد سے واقعے کی رپورٹ طلب کر لی۔
کامران ٹیسوری نے زخمیوں کو علاج معالجے کی ہر ممکن سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت کردی۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/Ej1YM9N
0 comments: