وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس آج ہو گا، اجلاس میں سابق حکومتوں کے کیمپ آفسز کے اخراجات کی تفصیل کابینہ میں پیش کی جائے گی۔
وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ آج اجلاس میں 9 نکاتی ایجنڈے پر غور کرے گی۔ کابینہ رولز آف بزنس 1973 کے شیڈول 1 میں ترمیم پر بھی غور کرے گی جبکہ ای کامرس پالیسی فریم ورک کی منظوری دی جائے گی۔
اجلاس میں پی اے ایف بیس شہباز اور اسکے گردو نواح کے علاقوں کو جیکب آباد کنٹونمنٹ کا ایریا قرار دینے کی منظوری دی جائے گی، اس کے علاوہ زرعی ترقیاتی بینک کی کارکردگی پربریفنگ بھی ہو گی۔ نیوٹیک کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر کی منظوری بھی کابینہ ایجنڈے کا حصہ ہے۔ اس کے علاوہ گورنر ہاؤس سمیت سرکاری عمارتوں کے مستقبل کا فیصلہ بھی کابینہ اجلاس میں ہوگا۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2O0zCIw
0 comments: