Saturday, January 25, 2020

کس ملک نے مسلمان خواتین کیلئے حجاب کو پولیس یونیفارم کا حصہ بنادیا؟ خوشخبری آگئی

حجاب
اسکاٹ لینڈ کی پولیس فورس نے مسلم خواتین کیلئے حجاب کو یونیفارم کا حصہ بنادیا گیا۔ اسکاٹ لینڈ پولیس کا کہنا ہے کہ اس اقدام کا مقصد فورس کو مزید ہم آہنگ اور مسلم کمیونٹی کی خواتین کو پولیس میں ملازمت کیلئے راغب کرنا ہے۔

پولیس کو امید ہے کہ اس اقدام سے مسلم کمیونٹی سے تعلق رکھنے والی خواتین کی پولیس میں شمولیت میں عدم دلچسپی ختم ہوگی۔

یاد رہے اس سے قبل اسکاٹ لینڈ پولیس نے مسلمان خواتین اہلکاروں کو حجاب کی مشروط اجازت دے رکھی تھی تاہم اس کیلئے انہیں باقاعدہ اپنے اعلیٰ حکام سے اجازت لینا پڑتی تھی۔

میٹروپولیٹن پولیس نے2001میں بھی حجاب کو عارضی طور پر پولیس کی وردی کا حصہ بنایا تھا تاکہ فورس میں مختلف مذاہب اور کمیونٹی کی شمولیت کو یقینی بنایاجاسکے۔

اپنے ایک بیان میں چیف کانسٹیبل فل گورملے نے کہا ہے کہ انہیں اس بات کا اعلان کرتے ہوئے خوشی محسوس ہورہی ہے ، مسلمان اور دیگر کمیونٹیز سے تعلق رکھنے والوں کو پولیس افسران اور اسٹاف کی جانب سے خوش آمدید کہتے ہیں۔

انہوں نے کہا دیگر کئی عوامی اداروں کی طرح وہ بھی اس بات کو یقینی بنانے کی کوشش میں ہیں کہ ان کے ادارے میں مختلف کمیونٹیز کو خدمات سرانجام دینے کا موقع ملے۔ امید ہے اس اقدام سے مختلف کمیونٹیز کو ایک ساتھ کام کرنے اور باہمی رواداری کو فروغ دینے کا موقع ملے گا۔

 



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/38BagGG

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times