
میڈیا رپورٹس کے مطابق گلشن اقبال پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 6رکنی اسٹریٹ کرمنل گروہ گرفتار کیا، گرفتار گروہ 50 سے زائد اسٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں ملوث ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ گروہ کی وارداتوں کی کئی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی سامنے آچکی ہیں۔ ملزمان سے اسلحہ، چوری شدہ موبائل فونز اور نقدی سمیت 3 موٹر سائیکلیں برآمد کی گئی ہیں۔
پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان میں سلیم، سہیل، علی نواز، شکیل احمد، عظیم اور وسیم شامل ہیں۔ ملزمان گلشن، گلستان جوہر، شارع فیصل، مبینہ ٹاؤن اور نارتھ کراچی میں وارداتیں کرتے تھے۔ گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر کے مزید تفتیش کا آغاز کردیا گیا ہے۔
خیال رہے کہ شہرقائد میں اسٹریٹ کرمنل سرگرم ہوچکے ہیں، شہری دن دہاڑے اپنی قیمتی اشیاء، نقدی اور موبائل فون سے محروم ہوجاتے ہیں، کئی بار تو ڈاکو موٹر بائیک بھی ساتھ لے جاتے ہیں۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/314HE6l
0 comments: