
زرتاج گل نے نجی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ ہم پاکستان سے کرپشن کے خاتمے کے نعرے پر قائم ہیں، ہم پاکستان سے کرپشن ختم کریں گے، وزیر اعظم عمران خان کسی کے دباؤ سے پریشان نہیں ہوتے اور 31 ہزار ارب کا قرضہ ہم نے نہیں لیا ماضی کی حکومتوں نے لیا ہے۔
وزیرمملکت ماحولیاتی تبدیلی زرتاج گل نے کہا کہ عوام کو تحریک انصاف پر اعتماد تھا اسی لئے تحریک انصاف کو ووٹ دیئے اسی لئے تحریک انصاف نے بڑے بڑے مگرمچھوں پے ہاتھ ڈالا، ہم پاکستان سے کرپشن کے خاتمے کے نعرے پرقائم ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ہم پاکستان سے کرپشن ختم کریں گے، ہماری حکومت کے خلاف دھرنا دینے کے لئے مدارس کے طلباء کو لایا گیا لیکن وہ بھی ناکام ہوئے، وزیر اعظم عمران خان کسی کے دباؤ سے پریشان نہیں ہوتے، 31 ہزار ارب کا قرضہ ہم نے نہیں لیا ماضی کی حکومتوں نے لیا ہے۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2ROlDUZ
0 comments: