امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خصوصی دعوت پر وزیر اعظم عمران خان کا تین روزہ دورہ جاری ہے اور ورلڈ بینک کے صدر اور منیجنگ ڈائریکٹر وزیراعظم عمران خان سے آج ملیں گے۔ وزیر خارجہ ، معاون خصوصی زلفی بخاری اور آرمی چیف، ڈی جی آئی ایس آئی اور ڈی جی آئی ایس پی آر سمیت عسکری حکام کا اعلیٰ ترین وفد بھی ان کے ہمراہ ہیں۔
وزیراعظم اور امریکی صدرکے درمیان ملاقات 22جولائی کو وائٹ ہاؤس میں ہوگی۔ ڈونلد ٹرمپ وزیراعظم عمران خان سمیت پاکستانی وفد کے اعزاز میں ظہرانہ دینگے۔ وزیر خارجہ کے مطابق امریکی صدر ٹرمپ وزیراعظم کو وائٹ ہاؤس کی سیر بھی کرائیں گے۔ صدر ٹرمپ سے ملاقات کے دوران پاک امریکا تعلقات، افغان امن عمل سمیت اہم علاقائی اور عالمی امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔
وزیر اعظم کی اسپیکر ایوان نمائندگان نینسی پلوسی سمیت اہم امریکی شخصیات سے بھی بیٹھکیں ہونگیں۔ مختلف کمپنیوں کے سربراہان اور کارپوریٹ لیڈرز کے ساتھ ڈنر، امریکی ادارہ برائے امن سے خطاب اور پاکستان کانگریشنل کاکس کے ارکان سے ملاقاتیں بھی شیڈول ہیں۔
وزیراعظم نے پاکستانی سفارت خانے میں قیام کیا ہے۔ امریکا میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کے بڑے اجتماع سے خطاب بھی دورے کے شیڈول کا حصہ ہے جس کیلئے بیس ہزار سے زائد افراد نے رجسٹریشن کروالی ہے۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/30Jqcmf
0 comments: