Sunday, March 31, 2019

حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں 6 روپے فی لیٹر اضافہ کردیا

حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں 6 روپے فی لیٹر اضافہ کردیا
حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ کر دیا۔ پیٹرول کی قیمت 6 روپے اضافے کے بعد 98 روپے 89 پیسے پر پہنچ گئی ہے۔

حکومت نے پیٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 6، 6 روپے فی لیٹر اضافہ کیا جب کہ لائٹ اسپیڈ ڈیزل اور مٹی کے تیل کی قیمت میں فی لیٹر 3 روپے اضافہ کیا گیا ہے۔

پیٹرول کی قیمت 6 روپے اضافے کے بعد 98 روپے 89 پیسے پر پہنچ گئی ہے جب کہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی نئی قیمت 117 روپے 43 پیسے فی لیٹر اور مٹی کے تیل کی نئی قیمت 3 روپے اضافے کے بعد 89 روپے 31 پیسے فی لیٹر ہوگئی ہے۔

لائٹ ڈیزل کی نئی قیمت 3 روپے اضافے کے بعد 80 روپے 54 پیسے فی لیٹر ہوگئی ہے۔

واضح رہے کہ وفاقی حکومت نے مارچ میں بھی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 4 روپے 75 پیسے کا اضافہ کیا تھا۔

گزشتہ روز آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے پیٹرولیم منصوعات کی قیمتوں میں 11 روپے 92 پیسے اضافے کی تجویز دی تھی۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2UhwsCl

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times