
فیاض الحسن چوہان کا کہنا ہے کہ حکومت فریق نہیں ہے، ڈاکٹرز ہوں یا وکلا ہمارے لئے دونوں محترم ہیں اور اسپتال، پیرا میڈیکل اسٹاف اورڈاکٹرزکے تحفظ کیلئے بل لارہے ہیں۔
انہوں نے کہا حسان نیازی عمران خان کے بھانجے بعد میں اور حفیظ اللہ نیازی کے بیٹے پہلے ہیں۔ جو مسلم لیگ نواز کے رپورٹر اور ایک نجی ٹی وی کے سینئر تجزیہ کار ہیں۔ حسان نیازی کے ٹویٹر پر چیک کرلیں انہوں نے خود واضح کیا ہواہے کہ ان کا تحریک انصاف سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ حسان نیازی کی گرفتاری کے لئے ان کے گھر، دفتر اور فارم ہاوسز پر چھاپے مارے گئے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا حکومت فریقی نہیں ہے، ڈاکٹرز ہوں یا وکلا ہمارے لئے دونوں محترم ہیں۔ جہاں رٹ چیلنج ہوگی وہ قائم کریں گے۔
فیاض الحسن چوہان نے کہاہنرمند نوجوان پروگرام کے تحت روزگار کے مواقع ملیں گے، پروگرام سے ملکی معیشت پر مثبت اثرات مرتب ہوں گے اور (ن)لیگ والوں کوعثمان بزدارکے کام ہضم نہیں ہوتے۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2PL88UX
0 comments: