
انکوائری کمیشن بنانے کا فیصلہ وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کیاہے۔ کمیٹی واقعہ میں وکلا، ڈاکٹرز اور پولیس کے کردار کا تعین کرے گی اور انکوائری کمیٹی کی رپورٹ کو ریکارڈ کا حصہ بنایا جائے گا۔
واضح رہے کہ گیارہ دسمبر کو پی آئی سی پر ہوئے حملے میں چھ مریض جاں بحق متعدد زخمی ہوگئے تھے۔ حملہ وکلا اور ڈاکٹرز کی تنظیموں کے درمیان ذاتی رنجش پر پیش آیا اور وکلا کی بہت بڑی تعداد نے پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی پر دھاوا بول دیا تھا۔ اس دوران کئی گھنٹوں تک پی آئی سی میدان جنگ بنا رہا۔
مزید پڑھیں: پی آئی سی حملہ کیس میں وزیر اعظم کے بھانجے رنگِ ہاتھوں پکڑے گئے، اہم پیشرفت سامنے آگئی
یاد رہے کہ پی آئی سی حملہ کیس کی ایف آئی آر میں وزیراعظم عمران خان کے بھانجے حسان نیازی کو بھی نامزد کردیاگیاہے۔
پولیس کے مطابق حسان نیازی پی آئی سی پر حملے کے وقت توڑ پھوڑ میں پیش پیش تھا، اسے مقدمہ کی ضمنی میں نامزد کیا گیا ہے، ایس ایس پی انویسٹی گیشن کاکہنا ہے کہ اب تک پانچ چھاپے مارے گئے ہیں تاہم حسان نیازی تاحال گرفتار نہیں ہوسکے۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2YX3xDz
0 comments: