
پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین اور سابق صدر آصف زرداری کے چیک اپ کےلئے میڈیکل بورڈ کے ڈاکٹرز بلاول ہاؤس پہنچ گئے، طبی معائنے کے بعد آصف زرداری کو اسپتال منتقل کیا جائے گا ، جس کے لئے کلفٹن میں واقع ضیاالدین اسپتال میں تیاریاں مکمل کرلی گئیں ہیں۔
بلاول ہاؤس سے ضیاالدین اسپتال کلفٹن تک سیکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں، اسپتال کے فورتھ فلور پر عام افراد کے داخلے ممنوع ہیں، چوتھی منزل پر صرف مخصوص اسٹاف کی رسائی ہے جبکہ بلاول ہاؤس ترجمانوں نے سابق صدر کے طبی معائنے سے متعلق بتانے سے گریز کیا۔
گزشتہ روزآصف علی زرداری خصوصی طیارے سے کراچی پہنچے تو بہن فریال تالپورسے ملنے ان کی رہائش گاہ گئے، شریک چیئرمین پیپلزپارٹی اور فریال تالپور نے پارٹی سمیت دیگر اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/36w9uK7
0 comments: