Sunday, July 21, 2019

وزیراعظم عمران کا امریکا پہنچنے پر شیانِ شان استقبال، نعرے اور سبز ہلالی پرچم بھی لہرائے

وزیراعظم عمران خان کا امریکا پہنچنے پر پر تپاک استقبال کیا گیا ہے
وزیراعظم عمران خان کا امریکا پہنچنے پر پر تپاک استقبال کیا گیا۔ پاکستانیوں نے سبز ہلالی پرچم لہرا کر اور بھنگڑے ڈال کر ویلکم کیا۔ دوران سفر وزیراعظم سے قطر ائیر ویز کے سی ای او جبکہ امریکا میں ٹیکساس کے معروف تاجر طاہر جاوید نے ملاقات بھی کی۔

وزیراعظم پاکستان کا امریکا پہنچنے پر دیسی انداز میں کپتان کا پر تپاک استقبال کیا جہاں ان کا امریکی محکمہ خارجہ کے سینئر حکام نے خوش آمدید کہا۔ پاکستان ہاؤس پہنچنے پر پی ٹی آئی کارکنان نے پر جوش انداز میں نعرے لگائے اور بھنگڑے ڈال کر خیرمقدم کیا۔

وزیراعظم سیکیورٹی قافلے میں واشنگٹن میں سفیر پاکستان کی رہائشگاہ پاکستان ہاؤس پہنچے ۔ ان سے ٹیکساس سے تعلق رکھنے والے تاجر طاہر جاوید سے ملاقات ہوئی جس میں سرمایہ کاروں کی پاکستان میں سیکیورٹی صورتحال کی بہتری کی تعریف کی گئی۔

گزشتہ روز وزیراعظم عمران خان دورہ امریکا کیلئے کمرشل فلائٹ سے براستہ دوحا واشنگٹن کیلئے روانہ ہوئے تھے۔ قطرائیرویز کے چیف ایگزیکٹو آفیسر اکبر الباکر نے وزیراعظم عمران خان سے دوحا ائیرپورٹ پر ملاقات کی تھی۔

 



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/30Pt0hB

0 comments:

Popular Posts Khyber Times