چہرہ شناسی کی ٹیکنالوجی سے پالتو جانوروں کی تلاش نیا خیال نہیں۔ تاہم میگوی کو جو چیز منفرد بناتی ہے، وہ اس کا صرف کتوں کی ناک پر انحصار کرنا ہے۔ بظاہر ایسا لگتا ہے کہ کتوں کی ناک بھی ایسے ہی منفرد ہوتی ہے جیسےانسانوں کی انگلیوں کے نشان ہوتے ہیں۔
یہ ایپ اپنے ڈیٹا بیس میں موجود کتوں کی ناک کی تصاویر کو گمشدہ کتے کی تصاویر سے ملا کر ڈھونڈتی ہے۔ اس ایپ کی درستی کی شرح 95 فیصد ہے۔میگوی کا دعویٰ ہے کہ اس ایپ کا طریقہ کار جانوروں کی جلد کے نیچے شناختی چپ ڈالنے سے زیادہ سستا اور آسان ہے۔
تقریباً سو سالوں سے دنیا بھر میں پالتو کتوں کے کلب کتوں کی رجسٹریشن کے لیے اُن کی ناک کے پرنٹ استعمال کرتےہیں۔ اس کے لیے کتوں کی ناک پر سیاہی لگا کر اس پر ایک سفید کاغذ لگایا جاتا ہے۔
میگوی ایپ نے یہ کام آسان کر دیا ہے۔ پالتو کتے کے مالک کو صرف اپنے کتے کی تصاویر اور ویڈیو بنانا ہوتی ہیں۔ یہ ایپ کتے کی ناک کے مخصوص مقامات کا پیٹرن لیتی ہے اور اس کی تفصیلات ایک آن لائن ڈیٹا بیس میں بھیج دیتی ہے۔ اس عمل میں کتے کی ایک منفرد آئی ڈی تخلیق ہوتی ہے۔
ایپ کے تخلیق کاروں کا کہنا ہے کہ کتوں کی ناک اُن کی شناخت کی سب سے قابل اعتبارخصوصیت ہے۔ انسانی انگلیوں کے نشان کی طرح کتوں کی ناک بھی منفرد ہوتی ہے۔ کبھی بھی دو کتوں کی ناک کی خصوصیات یا نقوش ایک جیسے نہیں ہوتے۔ کتے کے بڑے ہونے کے ساتھ ساتھ ناک کا پیٹرن نہیں بدلتا۔ اسی وجہ سے یہ کتے کی شناخت میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔
ایپ کا دعویٰ ہے کہ اسے پالتو کتوں کی شناخت کے علاوہ آوارہ کتوں اور غیر مہذب کتوں کی شناخت کے لیے بھی استعمال کیا جا سکتا ہے۔ حکام عوامی مقامات پر گندگی پھیلانے والے کتوں کی اس طریقے سے شناخت محفوظ کر سکتے ہیں اور دوبارہ ایسا کرنے پر غیر مہذب کتے کے مالک کو زیادہ جرمانہ کیا جا سکتا ہے۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2O9KTGB
0 comments: