فلم اوراسٹیج کی مشہور اداکارہ تبارکہ کو فون پر جان سے مارنے کی دھمکیاں ملنے لگیں۔
اداکارہ تبارکہ کا کہنا ہے کہ انہیں نامعلوم نمبرز سے آئے روز وتل کی دھمکیوں کی کالز آرہی ہیں اور شوبز میں کام کرنے سے روکا جا رہا ہے۔ اس کا کہنا ہے کہ جب وہ اپنی فیملی کے ساتھ باہر نکلتی ہیں تو نامعلوم نمبر پلیٹ والی گاڑیاں ان کا پیچھا کرتی ہیں۔
تبارکہ کا کہنا ہے کہ پولیس کو بھی رپورٹ کی لیکن ابھی تک کوئی کاروائی نظر نہیں آئی، اگر کام نہیں کروں گی تو اپنا گھر کیسے چلاؤں گی۔ وزیرا علی پنجاب عثمان بزدار اور تمام سیکیورٹی اداروں سے اپیل ہے کہ فنکاروں کی زندگیاں بچائیں اور بلیک میلرز کو گرفتار کر کے سخت کارروائی کی جائے۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2k9i1A7
0 comments: