
تفصیلات کے مطابق جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانافضل الرحمان جاتی امرا پہنچے ، جہاں انھوں نے ناشتے کی ٹیبل پر نواز شریف سے ملاقات کی اور صحت سے متعلق دریافت کیا، نوازشریف نے مولانافضل الرحمان کو اپنےعلاج سے متعلق آگاہ کیا۔
ملاقات میں سیاسی صورتحال، نیب کیسزسمیت دیگر اہم معاملات پر گفتگو کی گئی جبکہ حکومت مخالف تحریک کے ابتدائی خدوخال پر بھی بات چیت کی گئی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ مولانافضل الرحمان نے آصف زرداری سے ملاقات کا احوال بھی بتایا۔
گذشتہ روز سابق وزیر اعظم اور مسلم لیگ ن کے قائد نوازشریف کا متحدہ مجلس عمل اور جے یو آئی کے صدر مولانا فضل الرحمن کا ٹیلی فونک رابطہ ہوا تھا ، جس میں ملکی سیاسی صورت حال پرتبادلہ خیال کے لئے رائے ونڈ جاتی امراءمیں ملاقات پر اتفاق کیا گیا تھا۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں http://bit.ly/2OWzFCd
0 comments: