
تفصیلات کے مطابق جسٹس عامرفاروق اور جسٹس محسن اخترکیانی پر مشتمل اسلام آباد ہائی کورٹ کے دو رکنی بنچ نے جعلی اکاؤنٹس کیس میں آصف زرداری اور فریال تالپور کی عبوری ضمانت کی درخواستوں کی سماعت کی۔
آصف زرداری کے وکیل فاروق ایچ نائیک نے بتایا کہ پارک لین، توشہ خان اور پنک ریزیڈنسی میں نیب انکوائری کررہا ہے۔
عدالت نے نیب کو آصف زرداری اور فریال تالپور کی گرفتاری سے روکتے ہوئے دونوں ملزمان کی عبوری ضمانت میں 15 مئی تک توسیع کردی۔
واضح رہے کہ آصف زرداری پنک ریزیڈنسی، پارک لین، بلٹ پروف گاڑیوں اور جعلی بنک اکاؤنٹس کیس میں عبوری ضمانت پر ہیں جبکہ فریال تالپور نے جعلی بینک اکاونٹس کیس میں عبوری ضمانت کرا رکھی ہے۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں http://bit.ly/2V4FMus
0 comments: