Sunday, January 12, 2020

وزیر اعظم عمران نے وفاقی وزیر اسد عمر کو کونسی نئی ہدایات دیدیں اور کیوں؟ سیاسی میدان میں ہلچل طاری

وزیراعظم عمران خان اور وفاقی وزیر اسد عمر
ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ خالد مقبول صدیقی کی جانب سے وفاقی کابینہ چھوڑنے کے اعلان پر وزیراعظم عمران خان بھی حرکت میں آگئے۔

وفاقی وزیر اسد عمر اور گورنر عمران اسماعیل کو ایم کیو ایم پاکستان کی قیادت سے ملکر ان کے تحفظات دور کرنے کا ٹاسک دے دیا۔

خالد مقبول صدیقی کے اعلان پر وزیر اعظم نے نوٹس لیا ہے اور اسد عمر کو ہدایت کی ہے کہ وہ ایم کیو ایم سے وفد کے ہمراہ ملاقات کریں اور متحدہ کو بتائیں کہ وہ بااعتماد ساتھی ہیں، ان کے خدشات دور کئے جائیں گے، عمران خان نے کہا ہے کہ کراچی پاکستان کا معاشی حب ہے اسے نظر انداز نہیں کیاجاسکتا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق عمران خان نے ایم کیوایم کے تحفظات دور کرنے کی ذمہ داری اسد عمر اور گورنرسندھ عمران اسماعیل کو سونپی ہے جو آج شام یا کل ایم کیو ایم لیڈرشپ سے ملاقات کریں گے۔

رپورٹ کے مطابق گورنر عمران اسماعیل نے خالد مقبول صدیقی کی پریس کانفرنس سنتے ہی ایم کیو ایم رہنماؤں سے رابطہ کرلیا تھا۔ ایم کیو ایم کو ملاقات کیلئے کل کا کہا گیاہے اور ممکن ہے کہ حکومتی وفد میں جہانگیر ترین بھی شامل ہوں۔

واضح رہے ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ خالد مقبول صدیقی نے وزارت چھوڑنے کا اعلان کیا ہے۔

 



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2R6AgCE

0 comments:

Popular Posts Khyber Times