
تفصیلات کے مطابق عائشہ احد کو نیب کی طلبی کا نوٹس موصول ہوگیا ، گلبرگ میں عائشہ احد کی رہائشگاہ پر ان کے ملازمین نے نوٹس وصول کیا۔
ذرائع کا کہنا ہے عائشہ احد کو پہلے 30 اپریل کو دوپہر 12 بجے پیش ہونے کا کہا گیا تھا تاہم 30اپریل کو حمزہ شہباز کی پیشی کے باعث عائشہ احد کو 3 مئی کو 12 بجے طلب کیا گیا ہے۔
عائشہ احد کو حمزہ شہبازکےخلاف اثاثہ جات کیس میں معاونت کےلئے طلب کیاگیاہے، عائشہ احد حمزہ شہباز کی بیوی ہونے کی دعویدار رہی ہیں۔
یاد رہے نیب نےحمزہ شہباز کو تیس اپریل کو طلب کرتے ہوئے سوالنامہ بھجوادیا تھا، نیب نے آئندہ پیشی کے لیے سوالنامےمیں حمزہ شہباز سے دو ہزار پانچ سے اب تک تمام کمپنیوں میں سرمایہ کاری کا ریکارڈ طلب کیا جبکہ کمپنیوں پر قرض، سلمان اور نصرت شہباز کیساتھ شراکت داری کی تفصیلات بھی پوچھی ہیں۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں http://bit.ly/2LbNJtj
0 comments: