
وزیر اعظم گورنر ہاوس میں سیکیورٹی کے حوالے سے اہم اجلاس کی صدرات بھی کریں گے۔
تفصیلات کے مطابق، جمعے کو وزیراعظم عمران خان گورنر ہاؤس پشاور میں قبائلی اضلاع کے عوام کیلئے صحت انصاف کارڈ کی تقسیم کیلئے منعقدہ تقریب میں شرکت کریں گے۔
صوبائی وزیر اطلاعات شوکت یوسفزئی کے جاری کردہ بیان کے مطابق وزیراعظم عمران خان آج ایک روزہ دورے میں اعلیٰ سطح اجلاس کی صدرات بھی کریں گے۔
اجلاس میں گورنر خیبرپختونخوا شاہ فرمان، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان اور کور کمانڈر پشاور سمیت اعلیٰ حکام شرکت کریں گے۔
دورے کے موقع پر وزیراعظم عمران خان گورنر شاہ فرمان اور وزیراعلیٰ محمود خان سے الگ الگ ملاقاتیں کریں گے۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں http://bit.ly/2totixy
0 comments: