Tuesday, May 5, 2020

مقامی مارکیٹ میں سونا ایک بار پھر سستا ہوگیا

 سونا ایک بار پھر سستا ہوگیا
مقامی مارکیٹ میں سونا ایک بار پھر سستا ہوگیا، فی تولہ مزید 400 روپے کم ہوگئے جبکہ عالمی مارکیٹ میں فی اونس 4 ڈالر اضافہ ہوگیا۔

کراچی صراف اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن سے جاری اعداد و شمار کے مطابق آج (پیر 4 مئی کو) سونے کی فی تولہ قیمت 400 روپے کمی سے 94 ہزار 800 روپے پر آگئی، دس گرام سونا 343 روپے سستا ہوکر 81 ہزار 276 روپے کا ہوگیا۔

مزید پڑھیں: اسٹاک مارکیٹ نے ابتدائی ایک گھنٹے میں دھوم مچادی، سرمایہ کاروں کی خوشی کا ٹھکانہ نہیں

عالمی مارکیٹ میں جمعہ کو سونا 35 ڈالر سستا ہوا تاہم ہفتہ کو نرخ 22 ڈالر بڑھ گئے تھے، آج بھی فی اونس سونا مزید 4 ڈٓالر اضافے سے 1706 ڈالر پر آگیا۔

 



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/3fngLkL

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times